19 جنوری 2013 - 20:30

الجزائر ميں غير ملکيوں کو يرغمال بنانے والوں نے امريکي شہريوں کے بدلے دو افراد کي رہائي کا مطالبہ کيا ہے۔

ابنا: موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ یرغمال  بنانے والوں نے امریکی شہریوں کے بدلے جماعت اسلامی مصر کے رہنما عمر عبدالرحمن اور ایک پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مذکورہ دونوں افراد اس وقت دہشتگردی کے الزامات کے تحت امریکی جیلوں میں بند ہیں۔ ادھر موریتانیہ کی نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ غیر ملکی شہریوں کو یرغمال  بنانے والوں نے الجزائر ایمیناس آئیل فیلڈ پر قبضہ کرلیا ہے  اور حکومت فرانس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افریقی ملک مالی میں فوجی کاروائی فوری طور پر بند کردے۔
الجزائر اور لییبا کی سرحد پر واقع ایمی ناس آئل فیلڈ کو برٹش پیٹرولیم، ناروے کی اسٹا اول  اور الجزائر کی سونا ٹرک کمپنی مشترکہ طور پر چلاتی ہے۔
شمالی افریقہ میں سرگرم القاعدہ کے ایک گروپ نے ایمی ناس آئل فیلڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ اس گروپ کا کہنا ہے کہ مذکورہ آئیل فیلڈ پر حملہ الجزائر کی جانب سے مالی کے خلاف فوجی کاروئی کی غرض سے فرانس کو اپنی فضائی سرحدیں استعمال کرنے کی اجازت دیئے جانے کے جواب میں کیا گیا ہے۔
اس گروپ نے ایمی ناس آئل فیلڈ میں کام کرنے والے درجنوں غیر ملکیوں اور الجزائری شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110